علیم ڈار300انٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی امپائربن گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 11:06

علیم ڈار300انٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار300انٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی امپائربن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ کا دوسرا کوارٹرفائنل علیم ڈارکے کیرئیرکا تین سوواں میچ تھا،مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائرکا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈارچورانوے ٹیسٹ، 171ون ڈے اور35ٹی ٹوئنٹی میچزسپروائزکرچکے ہیں،جنوبی افریقا کی روڈی کوئرٹزن 331 ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنرنے 309میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :