چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

جمعہ 20 مارچ 2015 11:12

چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزادجموں و کشمیر، لمس یونیورسٹی اور لاہور گرامر سکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 27 مارچ کو حمیدی ہال میں ہو گی، یہ چمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی۔