شاہد آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں زیادہ چھکے رسید کرنیوالے ملکی بلے با ز بن گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 11:18

شاہد آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں زیادہ چھکے رسید کرنیوالے ملکی بلے ..
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں زیادہ چھکے رسید کرنے والے ملکی بلے با ز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فا ئنل میں جب آفریدی نے مچل جونسن کی گیند کو پوائنٹ باؤنڈری کے اوپر سے باہر پہنچایا تو یہ انکے ورلڈ کپ کیریئر کا 12واں چھکا تھا ،اس چھکے کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں زیادہ چھکے مارنیوالے کھلاڑی بن گئے ۔ آفریدی سے پہلے یہ ریکارڈ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 11چھکے لگا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :