فلم انڈسٹری اتحاد کے بغیر اپنا کھویا مقام حاصل نہیں کر سکتی‘سید نور

جمعہ 20 مارچ 2015 11:45

فلم انڈسٹری اتحاد کے بغیر اپنا کھویا مقام حاصل نہیں کر سکتی‘سید نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فلمساز سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اتحاد کے بغیر اپنا کھویا مقام حاصل نہیں کر سکتی،صرف نئی نہیں معیاری فلمیں ہی انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لے جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سید نور کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ جہاں تک ممکن ہو سکا فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد فلم انڈسٹری میں دوبارہ روشنیوں کا آغاز ہو مگر اس کے لئے کوئی اکیلا فرد کچھ نہیں کر سکتا سب کو مل جل کر اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :