علی ظفر نے فٹ رہنے کیلئے تائی کوانڈو سیکھنا شروع کردیا

جمعہ 20 مارچ 2015 11:45

علی ظفر نے فٹ رہنے کیلئے تائی کوانڈو سیکھنا شروع کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) گلوکار و اداکارعلی ظفر نے خود کوفٹ رکھنے کیلئے تائی کوانڈو کا فن سیکھنا شروع کردیا ۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق علی ظفر نے چین، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ماہرین سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ تائی کوانڈو سیکھ سکیں اور اس کی ٹریننگ لے سکیں جبکہ انہوں نے ملائیشیا سے بھی ایک عدد ماہر استاد کوبلایا ہے جو انہیں مارشل آ رٹ کا فن بھی سکھائے گا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ سکس پیک بنانے کی خاطر جم جاکر اپنے جسم کو تباہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور قدرتی طریقوں سے اپنا جسم بہتر کرنا پسند ہے۔