شنیرا اکرم نے پا کستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 11:51

شنیرا اکرم نے پا کستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے اہلیہ شنیرا اکرم نے پا کستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ان کے لیے ان دونوں ممالک میں سے کسی ایک کو بھی چننا آسان نہیں ہوگا تاہم اس کے باوجود ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو کھیلتے دیکھنا ان کے لیے بہترین لمحہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا آسٹریلوی شہری بھی ہیں ۔