آئی سی سی ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان چوتھا کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا

جمعہ 20 مارچ 2015 11:55

آئی سی سی ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان چوتھا کوارٹر فائنل ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاچوتھاکوارٹرفائنل(آج)ہفتہ کو نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہیں۔نیوزی لینڈ کا اوسط رن ریٹ پول مرحلے میں 2.56+ رہا جو تمام دوسری ٹیموں سے بہتر ہے۔

ویسٹ انڈیز کو تین میچوں میں فتح اور تین میں شکست نصیب ہوئی۔ پول بی میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز دونوں کے چھ پوائنٹس ہیں لیکن 0.05- کے نسبتاً بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے کواٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے دو فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں سے دو فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :