پی سی بی نے کھلاڑیوں کو نجی ٹی وی سے بات کرنے سے روک دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:01

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو نجی ٹی وی سے بات کرنے سے روک دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) غلط پالیسیوں کی نشاندہی پر پاکستان کرکٹ بورڈ ناراض ہو گیا۔ تعصب برتتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی۔ایڈیلیڈ میں نجی ٹی وی کے نمائندے کو دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد کو پہلے نہ کھلانے محمد عرفان کی انجری پر تشویش ، متبادل کھلاڑی کیوں موجود نہیں اور عالمی کپ میں میڈیا کو ٹھیک سے ہینڈل نہ کرنے پر تنقید، پاکستان کرکٹ بورڈ اور میڈیا منیجر آغا اکبر کو نہ بھائی۔

آغا اکبر نے امتیازی سلوک دکھاتے ہوئے ایڈیلیڈ میں موجود نجی ٹی وی کے نمائندہ کو کھلاڑیوں سے انٹرویو کرنے سے روک دیا۔ریورس سوئنگ کے موجود سرفراز نواز نے میڈیا منیجر پی سی بی آغا اکبر کا کچا چٹھا ہی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کو اہلیت سے زیادہ نوازا گیا۔ ریورس سوئنگ کے موجد نے یہ بھی کہا کہ وہ موصوف کو بہت عرصے سے جانتے ہیں، انہیں بھی بے جا نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :