وزیر اعظم نواز شریف کی مصروفیات ، ایک دفعہ پھر قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات منسوخ

جمعہ 20 مارچ 2015 12:05

وزیر اعظم نواز شریف کی مصروفیات ، ایک دفعہ پھر قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مصروفیات کے باعث ایک دفعہ پھر قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات منسوخ کر دی۔پانچویں بار نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دسمبر دو ہزار چودہ میں بھارت میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی می شاندار پرفارمنس پر قومی ہاکی ٹیم کوملاقات کے لئے اسلام آباد بلایا تھا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بین الاقوامی دوروں اور ملک میں مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات چار بار منسوخ کی جاچکی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ وزیر اعظم سے ملاقات طے کر کے نئی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ عنوان :