ڈسٹرکٹ پشاور فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوں گے

جمعہ 20 مارچ 2015 12:07

ڈسٹرکٹ پشاور فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل قیوم سپورٹس کمپلیکس ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) ڈسٹرکٹ پشاور فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہفتہ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ نمائندے اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے ، خیبرپختونخو ا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات 21 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دو سے پانچ بجے تک منعقد ہونگے جس میں تمام رجسٹرڈ کلب اور ووٹنگ رائٹس کے صدور شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں ۔ ڈسٹرکٹ پشاور کے الیکشن کنوینر قاضی آصف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :