ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف
جمعہ 20 مارچ 2015 12:09
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49.5اوورز میں 213رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور 20کے مجموعی سکور پر2کھلاڑی آؤ ٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی ۔
مصباح الحق 34رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کسی کھلاڑی نے کریز پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہ کی اور پوری ٹیم 213پر پوویلین لوٹ گئی ۔ حارث سہیل 41،عمر اکمل 20،شاہد آفریدی 23،اور صہیب مقصود 29رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4،سٹارک اور میکسویل نے 2،2جبکہ جونسن اور فالکنر نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا تھا ۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی آج کی پچ گزشتہ دو میچز کی پچز سے مختلف ہے اور انہیں اس پچ سے زیادہ ریورس سوئنگ ہونے کی امید نہیں ہے ۔قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے ۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اس پچ پر پہلے باؤلنگ کرنے پر بھی بہت خوش ہیں ، آسٹریلین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پیٹ کمننز کی جگہ ہیزل ووڈ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.