میرے برے وقت میں ڈیوڈدھون نے ساتھ نہیں دیا ، گووندا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:22

میرے برے وقت میں ڈیوڈدھون نے ساتھ نہیں دیا ، گووندا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار گووندا اور فلم ہدایتکار ڈیوڈ دھون جیسی جوڑی کی مثال کم ہی ملیگی جس نے درجنوں فلمیں ایک ساتھ کی ہوں۔

(جاری ہے)

اس اداکار اور ڈائریکٹر کی جوڑی نے راجا بابو،قلی نمبر 1،شعلہ اور شبنم،بڑے میاں چھوٹے میاں اورپارٹنر جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن آج کل دونوں سخت ناراض ہیں اور اس کا اظہار بھی کھل کر کررہے ہیں گووندا نے حال ہی میں رقص پر مبنی ٹی وی شو ڈی آئی ڈی سپر مومس کے لانچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا برا وقت چل رہا تھا اور فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو اس وقت ڈیوڈ نے میرا ساتھ نہیں دیا۔

گووندا نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے ڈیوڈ کیساتھ ان کی بات چیت تک نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں ڈیوڈ کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا ،مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے بارے میں کوئی سوچتا ہے کہ آپ ان کی فلموں کے لائق نہیں ہو یا آپ ان کیلئے بوجھ ہو تو آپ کو ان سے امید نہیں رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ اور میرے درمیان جو محبت ہے وہ تو ہمیشہ رہے گی اور رہنا بھی چاہیے۔ آج کل ڈیوڈ اپنے بیٹے کی کامیابی کا لطف لے رہے ہیں اور ان کیلئے میں خوش ہوں لیکن میں ان کیساتھ کسی فلم کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔