کراچی: مجھے کچھ نہیں ہونے جا رہا، صولت مرزا کی اہلیہ کو تسلی۔

جمعہ 20 مارچ 2015 12:25

کراچی: مجھے کچھ نہیں ہونے جا رہا، صولت مرزا کی اہلیہ کو تسلی۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : مچھ جیل میں پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کے عزیزوں نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی ملاقات جو کہ ان کی جانب سے آخری تصور کی جارہی تھی ،کے موقع پر صولت مرزا کافی جذباتی تھے تاہم انہوں نے جذبات کو قابو میں رکھا۔

(جاری ہے)

عزیز و اقارب نے کہا کہ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر وہ جب وہاں سے جانے لگے تو صولت مرزا نے اپنی بیوی کو بلا کر ان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، انہیں کچھ نہیں ہونے جا رہا۔ اس وقت تک تو وہ سب سمجھے کہ صولت مرزا ان کو حوصلہ دینے کی کوشش کررہا ہے تاہم انہیں شبہ تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے۔

متعلقہ عنوان :