ورلڈ کپ 2015ء :قومی ٹیم کے تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہوکر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:25

ورلڈ کپ 2015ء :قومی ٹیم کے تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہوکر نیا ریکارڈ بنا ..
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) تیسرے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کے تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہوکر نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک چھ مرتبہ کسی ٹیم کے تمام بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے ہیں جن میں سے چار مرتبہ یہ رسوائی پاکستانی بلے بازوں کے حصے میں آئی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

آج کے میچ سے قبل 2007ء میں آئر لینڈاور 2015ء میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی قومی ٹیم کے تمام بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے تھے ۔