بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، رنبیر کپور، انوشکا شرما جلوہ گر ہونگے

جمعہ 20 مارچ 2015 12:26

بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، رنبیر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ سنسنی خیز فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما جلوہ گر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی مصنف پرکاش گیان کی کتاب فیبلس ممبئی سے ماخوذ ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی ایک باکسر کی ہے جو معروف گلوکارہ کے عشق میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بمبئے ویلوٹ میں باکسر کا کردار رنبیر کپور جبکہ انوشکا شرما گلوکارہ بنی ہیں۔ فلم میں فلمساز کرن جوہر منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔کاشیاپ انو راگ کی ہدایتکاری میں بننے والی بمبئے ویلوٹ 15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :