مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کونیوزی لینڈکیخلاف کیا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:54

مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کونیوزی لینڈکیخلاف ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28مئی1974ء کومیانوالی میں پیداہوئے۔مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کوآکلینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ میث26تا30نومبر2014ء کوشارجہ میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلا۔ون ڈے انٹرنیشنل کیریئرکاآغاز27اپریل2002ء کونیوزی لینڈکے خلاف کھیلااورآخری ون ڈے انٹرنیشنل 20مارچ2015ء کوایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کیرئیرکاآغاز2ستمبر2007ء کونیروبی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلااورآخری ٹی ٹونٹی میچ 27فروری2012ء کوابوظہبی میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں53ٹیسٹ میچوں کی 92اننگزمیں49.15کی اوسط سے3736رنزبنائے جن میں8سنچریاں اور26نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور161رنزناٹ آوٴٹ ہے۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں162ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں43.40کی اوسط سے 5122 رنز بنائے جن میں42نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور96رنزناٹ آوٴٹ ہے۔جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں39میچوں کی 34 اننگز میں 37.52 کی اوسط سے788رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ سکور87رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :