محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے امامیہ مسجد حملے اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کر لیا

گرفتار دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 13:07

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے امامیہ مسجد حملے اور خودکش ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے امامیہ مسجد حملے اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کے مطابق دہشتگرد فضل محمد کو حساس ادارے کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران امامیہ مسجد پر حملے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ملزم نے امامیہ مسجد پر خودکش حملے کی تفصیلات بتائیں ۔

فضل محمد نے 2008 سے 2015 تک خیبرایجنسی میں بارہ خودکش دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ۔ تفتیش کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور چھ آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس پر چھ حملوں کا بھی اعتراف کیا ۔ گرفتار دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔