ڈیوڈ وارنرآئی پی ایل ٹیم سن رائزرزحیدرآباد کے کپتان مقرر

جمعہ 20 مارچ 2015 14:31

ڈیوڈ وارنرآئی پی ایل ٹیم سن رائزرزحیدرآباد کے کپتان مقرر

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کوآئی پی ایل ٹیم سن رائزرزحیدرآبادکاکپتان مقررکردیاگیا۔ سن رائزرزحیدر آباد کی جانب سے کپتان مقررکئے جانے پر ڈیوڈ وارنرکو مبارک باد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈوارنرپہلے ہی آئی پی ایل میں سن رائزرزکی نمائندگی کرنے کے حامی بھرچکے ہیں تاہم اب وہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی مددکریں گے۔ڈیوڈ ورانراب بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں سڈنی تھنڈرکی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں جس میں انھوں نے سنچری بنائی تھی،آئی پی ایل کی ٹیم کے لیے انھوں نے14میچ کھیل کر5سو23رنزبنائے ہیں۔سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن اختتام میں چھٹی پوزیشن پر تھی۔