اٹلی کے کسٹم حکام نے پکڑا جناتی انڈہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:38

اٹلی کے کسٹم حکام نے پکڑا جناتی انڈہ

برگامو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) اٹلی میں کسٹم حکام نے ایک جناتی انڈے کو قبضے میں لیا ہے۔ یہ انڈہ دراصل ایک انڈے کا فوسل ہے جو ہاتھی پرندے(elephant bird) کا ہے۔ ایک شخص اسے امریکا بھیج رہا تھا۔ حکام نے کہا کہ انہوں نے برگامو ائیر پورٹ پر ایک پیکٹ دیکھا جس پر اس کی مالیت 550 ڈالر لکھی تھی۔ کسٹم حکام نے تلاشی لی تو اس میں انڈہ تھا جس کی مالیت ایک لاکھ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انڈے کا یہ فوسل Aepyornis maximus جانور ہے جسے ہاتھی پرندہ بھی کہتے ہیں۔ یہ مڈغاسکر جزیرے پر رہتا تھا اور اس کا وزن 1000 پاونڈ تک ہوتا تھا۔ اس کا قد 10 فٹ تک ہوتا تھا ۔ جزیرے پر یہ لاکھوں سال سے تھا مگر 300 پہلے ہی شکار کی وجہ سے اس کا خاتمہ ہو گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے اسے بھیجنے والے کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا تعلق مڈغاسکر جزیرے سے ہے ، یہ انڈہ اس کی بیوی نے اسے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تحفہ میں دیا تھا۔