کیا ایسے موقع پر کوئی سیلفی بنا سکتا ہے؟

جمعہ 20 مارچ 2015 14:40

کیا ایسے موقع پر کوئی سیلفی بنا سکتا ہے؟

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) ایک شخص نے کندھے پر گولی کھا کر مسکراتے ہوئے اپنی سیلفی بنائی اور اسے آن لائن پوسٹ کر دیا۔میسا ، ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ریان مارٹنز سے گن مین نے گاڑی کی چابیاں مانگی، ریان نے انکار کر دیا۔ جس پر گن مین نے پستول نکال کر اسے گولی مار دی۔

(جاری ہے)

گولی کھا کر ریان نے فوراً ہی مسکراتے ہوئے اپنی سیلفی لی اور اسے سنیپ چیٹ سے پوسٹ کر دیا۔

اس نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ اس نے آکر مجھ سے کار کی چابیاں مانگی۔ ظاہر ہے میں نے انکار کردیا۔ اس کے بعد اُس نے گن نکالی اور چلا دی۔ گن مین نے ریان کو گولی مارنے کے بعد ایک شخص کو ہلاک اور چارکو زخمی کر دیا۔ ریان نے بعد میں لکھا کہ اب میں گھر ہوں اور مجھے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، میں جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔