سانگھڑ میں آگ بجھانے والا آلہ نہ ہونے کے سبب 20 گاڑیوں کا چالان

جمعہ 20 مارچ 2015 14:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سانگھڑ میں آگ بجھانے والا آلہ نہ ہونے کے سبب 20 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور جرمانے کی مد میں 10300 جرمانہ وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ RTA نثار میمن ٹریفک سارجنٹ غلام نبی تھیم کی مشترکہ ٹیم نے سانگھڑ کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہوکر گاڑیوں میں آگ بجھانے کا آلہ نہ ہونے کے باعث 20 گاڑیوں کا چالان کیا اور موقع پر ہی جرمانے کی مد میں 10300 جرمانہ وصول کیا۔

اس موقع پر ٹریفک اسٹاف محمد اشرف، اویس جمالی بھی موجود تھے جبکہ RTA نثار میمن نے بتایا کہ گاڑیوں کے مالکان کو بارہا اور وارننگ بھی دی گئی تھی کہ اپ اوگرا کا سرٹیفکیٹ اور آگ بجھانے کا آلہ اپنے ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گاڑیوں کے مالکان نے آگ کا آلہ ساتھ نہ رکھا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔