راحت علی اور سہیل خان نے ’’ورلڈ کپ ‘‘ڈراپ کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:01

راحت علی اور سہیل خان نے ’’ورلڈ کپ ‘‘ڈراپ کر دیا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز راحت علی اور سہیل خان نے اہم مواقع پر کیچز چھوڑ کر ٹیم کی شکست پر اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے میں کینگرو بلے باز شین واٹسن4رنز کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کا ایک باؤنسر صحیح طریقے سے نہ کھیل پائے اور سکوائر لیگ پر راحت علی کو ایک آسان کیچ دیا تاہم وہ اسے تھامنے میں ناکا م رہے اور انہوں نے 64رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی ۔ راحت علی کے علاوہ سہیل خان نے بھی 3کے انفرادی سکور پر گلین میکسویل کا کیچ ڈراپ کرکے انہیں نئی زندگی عطا کی اور انہوں نے 29گیندوں پر 44رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

راحت علی اور سہیل خان نے ’’ورلڈ کپ ‘‘ڈراپ کر دیا