پاکستان میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین کو گرفتار کرنے کے عمل کے حامی نہیں‘ ڈبلیو ایچ او
جمعہ 20 مارچ 2015 16:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) عالمی ادار صحت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین کو گرفتار کرنے کے عمل کے حامی نہیں،یہ ایک جبری عمل ہے اور اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔عالمی ادار صحت کے پاکستان کے لیے سربراہ ڈاکٹر مشیل تھیئرغیں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں کہا کہ اگر بچوں کے والدین کو گرفتار کیا جائے تو یہ رویوں میں تبدیلی نہیں ہو گی بلکہ یہ تو جبری عمل ہے۔
ہمیں تبدیلی تو لانی ہو گی لیکن ان گرفتاریوں کا کیا اثر ہو گا، اس کا فیصلہ میں ان لوگوں پر چھوڑوں گا جنہوں نے یہ حکمت عملی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایسی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے جس میں عوام کو ساتھ لے کر چلا جائے کیونکہ زبردستی کرنے سے اس کے خلاف ردِ عمل سخت ہو سکتا ہے اور عالمی ادار صحت اس عمل کی سفارش نہیں کرتا۔(جاری ہے)
ہم ہمیشہ آبادیوں میں آگاہی کی مہم اور برادری کے مذہبی اور علاقے کے بااثر لوگوں کے توسط سے اپنا پیغام پہنچانے کی حمایت کرتے ہیں۔
شاید ایسا لگے کہ یہ بے معنی سی بات ہے جسے ہم سال ہا سال دہراتے ہیں لیکن یہ کامیاب حکمت عملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کی مہمات کے دوران فاٹا، صوبہ خیبر پختونخوا ہ اور کراچی کے بعض علاقوں میں چار لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں یعنی ان بچوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جن تک ہماری رسائی پہلے نہ تھی یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے صحت کے انصاف پروگرام کے منصوبے کو کراچی کے مشکل علاقوں میں استعمال کیا گیا ہے جو بہت کامیاب رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ شاید اس کامیابی سے پولیو کے نئے مریضوں کی تعداد میں بہت جلد کمی نظر نہ آئے تاہم امید ہے کہ پاکستان نے جو ہنگامی اقدامات اپنائے ہیں وہ رنگ لائیں گے۔ڈاکٹر مشیل تھیئرغیں نے یہ بھی کہا پولیو کارکنان کے عزم کو برقرار رکھنے کے لیے ان پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔انسدادِ پولیو کارکنان میں جذبہ بہت ہے لیکن ان کارکنان میں کب تک یہ جذبہ برقرار رہ سکتا ہے جب سکیورٹی اور تحفظ کے مسائل حل نہیں ہو پائیں گے۔ پھر بھی میں کہوں گا کہ ان کارکنان میں بچوں کو محفوظ رکھنے کا یقین بہت پختہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ ان کارکنوں کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی رہیں لیکن اس کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور تنخواہوں کے مسئلے کا حل نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، پاکستان کو اپنی کوشش جاری رکھنی ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.