ڈیڑھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود پنجاب میں گورنر کے عہدے پر تعیناتی نہ ہوسکی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) چوہدری محمد سرور کے استعفے کے بعد ڈیڑھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود پنجاب میں گورنے کے عہدے پر تعیناتی نہ ہو سکی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائمقام گورنر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور نے حکومت سے اختلافات کے بعد 29جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسکے بعد سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائمقام گورنر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :