مصباح الحق نے شائقین کرکٹ کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:30

مصباح الحق نے شائقین کرکٹ کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں پلیٹ میں رکھے کینگرو باؤلرز کو تھمائیں جس کے بعد فیلڈر ز نے باؤلرز کی جانب سے بنائے گئے چانسز ڈراپ کر کے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے میں انتہائی اہم کر دار ادا کیا ۔میچ کے بعد جب مصباح الحق سے پاکستانی کی کارکردگی کا پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی مجموعی کا ر کردگی سے خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :