چیئر مین پی سی بی شہریار خان کاورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست پر انکوائر ی کرانیکا اعلان

جمعہ 20 مارچ 2015 16:39

چیئر مین پی سی بی شہریار خان کاورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست پر انکوائر ی کرانیکا ..
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست پر انکوائر ی کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے ورلڈ کپ 2015ء سے باہر ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آسٹریلیا کا جاندار مقابلہ کیا لیکن میچ نہیں جیت سکے تاہم کھلاڑیوں کارویہ قابل ستائش رہا اور انہوں نے ملک کے حقیقی سفیر ہونے کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے آل راؤنڈ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سینئر کھلاڑیو ں کی وطن واپسی پر ان کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :