23 مارچ تقریبات،جشنِ بہاراں کے بیشتر پروگرام کا شیڈول تبدیل

جمعہ 20 مارچ 2015 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقاتِ عامہ جاوید شیدا نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 23 مارچ تقریبات کے حوالے سے پی ایچ اے نے ،جشنِ بہاراں کے بیشتر پروگرامز کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی شیڈول کے مطابق ” یوم پاکستان“ کے استقبال کے لئے 22 مارچ رات ٹھیک 12 بجے آتش بازی کا مظاہرہ اب مینارِ پاکستان پارک میں ہو گا۔ جبکہ مارچ 2015 کو منعقد ہونے والا ایڈوینچر سپورٹس مقابلہ برمقام گلشن اقبال پارک اب 24 مارچ 2015کو 12 بجے دن شروع ہو گا جبکہ تقریب تقسیم انعامات 4 بجے سہ پہر ہو گی۔