کل مسالک اتحاد علماء کونسل نے دہشتگردی کیخلاف یوم امن منایا

جمعہ 20 مارچ 2015 18:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) کل مسالک ”اتحاد علماء کونسل “کے زیر اہتمام ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف یوم امن منایا گیاسانحہ یوحنا آباداوردو مسلمانوں کو زندہ جلانے والوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ملک بھر کی مساجد میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کیا اور عوام الناس کو امن و امان قائم رکھنے کی تلقین کی اور اسلام کے پیغام امن ، اخوت و محبت اور اتحاد و بھائی چارے پر خصوصی روشنی ڈالی اور قوم سے متحد رہنے کی اپیل کی مرکز اہلسنت غازی آباد میں انسداد ِ دہشتگردی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، مفتی عاشق حسین ، مولانا حسین احمد اعوان ، قاری محمد حنیف حقانی ، مولانا محمد اسلم ندیم ، حافظ شعیب الرحمن نے کہا کہ ایک خفیہ تیسرا ہاتھ مذہب کی آڑ میں دہشتگردی کرکے مذہب اسلام کو بدنام اور وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے اور ملک دشمن دہشتگرد قوم کو آپس میں لڑا انہیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان حالات میں تمام محب وطن عناصر متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادے خاک میں ملادیں پیارے وطن پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بناکر پوری دنیا کیلئے قابل تقلید مثال بنا دیں یہ ہم سب کا بنیادی فرض ہے اور اس فرض کا قرض چکانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔


؎