پرفتن دور میں دعوت کے کام کو تیزکرنا ہوگا،اسلام کے صحیح تصور کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،
امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد کا کارکنوں سے خطاب
جمعہ 20 مارچ 2015 18:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ موجودہ پرفتن حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ دعوت کا کام کرنے اور اسے عام لوگوں تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس دور میں امت کا درد رکھنے والوں کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ حالات وواقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دعوت کے کام کی رفتار کو مذید تیز کیاجائے ۔اسلامی تہذیب وتمدن اقدار و روایات کے تحفظ کے لیے حکمرانوں سمیت ہر باشعور افراد، اداروں اور طبقات سے اس ضمن میں مثبت اور فعال کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے صحیح تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
اسلام میں فتنہ وفساد کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی اور صحیح تصور کو دنیا کے سامنے پیش کیاجائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فحاشی وعریانی کے ذریعے سے ایمان کوتباہ کیاجا رہا ہے۔ ہمیں نوجوان نسل کو جہنم کا ایندھن بنانے والے ہندوکلچر ،مغربی ثقافت اور ہر قسم کی فحاشی وبے راہ روی کو ختم کرکے اسلامی اقدار کی ترویج کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کے اندر تباہ کن فحاشی اور بے حیائی پھیلا کر نوجوان نسل میں لادینیت پھیلانا بھی بدتر ین ،انتہا پسندی ودہشت گردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
لاہور ہائیکورٹ نے جلسوں کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.