سانحہ یوحنا آباد پر پوری قوم رنجیدہ ہے، 2 افراد کو زندہ جلانے کا اندوہناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں،انٹیلی جنس نظام کو بہتر بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے، سپیشل برانچ کی استعدادکار میں اضافے کے ساتھ اسے فعال اور متحرک بنانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کااعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعہ 20 مارچ 2015 19:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا ۔جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور یوحنا آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوحنا آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔
2 افراد کو زندہ جلانے کا اندوہناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ افسوسناک واقعات کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور حکومت ان واقعات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں۔انٹیلی جنس نظام کو بہتر بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔(جاری ہے)
سپیشل برانچ کی استعدادکار میں اضافے کے ساتھ اسے فعال اور متحرک بنانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
اجلاس میں سپیشل برانچ کی استعدادکار میں اضافے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کا مناسب انتظام کیا جائے اور انہیں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق انٹیلی جنس علوم سے مکمل آگاہی ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ کی تنظیم نو کیلئے جلد قابل عمل منصوبہ پیش کیا جائے اور اس ضمن میں تیزرفتاری سے پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بہترین تربیت سے آراستہ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کا دوسرا بیج جلد میدان عمل میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کارپولرز کی کارکردگی کی بنیاد پر تیز رفتار ترقی کے حوالے سے سروس سٹرکچر کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں محکمہ انسداد دہشت گردی کیلئے علیحدہ سٹیٹ آف دی آرٹ انٹیلی جنس سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ا نٹیلی جنس سکول کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے سکول سے بڑھ کر ہونا چاہیئے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمن، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ، سید زعیم حسین قادری، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز داخلہ، پراسیکیوشن، اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.