کراچی میں خودکش حملہ، دو رینجرز اہلکار ہلاک
جمعہ 20 مارچ 2015 20:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خودکش حملے میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
اہلکاروں کی شناخت قاسم اور یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ایس پی گلبرگ کے مطابق رینجرز کی گاڑی پر ہونے والا حملہ خودکش ہے، موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں سنی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی شہر میں یہ دن کا دوسرا دھماکا تھا۔ اس سے قبل شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.