وزیراعلی شہبازشریف کا بھیرہ میں پولیو ٹیم پر حملے کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم،

کسی کو بچوں کا مستقبل مخدوش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،شہبازشریف

جمعہ 20 مارچ 2015 20:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بھیرہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے اور زخمی ورکرز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں- وزیراعلی نے کہا کہ بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں- کسی کو معصوم بچوں کا مستقبل مخدوش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی- سماج دشمن عناصر کی ایسی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں-

متعلقہ عنوان :