وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 مارچ 2015 20:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت ملک کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔

پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم کر چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنے والے شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کا جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے۔ آئی ڈی پیز نے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن ریاست بنانے کا خواب پورا کریں گے۔