خزانہ خالی ہونے کا شور مچانے والی حکومتیں دروغ گوئی سے کام لیتی ہیں،وزیراعلی پرویزخٹک ،

ملک کا نظام ٹھیک ہو اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک اور عوام کی خدمت کی جائے تو پاکستان سے بہتر کوئی ملک نہیں تھانوں اور پٹوارخانوں میں صوبے کے کسی بھی شہری خصوصاً غریب اور کمزور لوگوں سے کوئی زور زیادتی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،وفودسے گفتگو

جمعہ 20 مارچ 2015 20:58

خزانہ خالی ہونے کا شور مچانے والی حکومتیں دروغ گوئی سے کام لیتی ہیں،وزیراعلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔خزانہ خالی ہونے کا شور مچانے والی حکومتیں دروغ گوئی سے کام لیتی ہیں ملک کا نظام ٹھیک ہو اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک اور عوام کی خدمت کی جائے تو پاکستان سے بہتر کوئی ملک نہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ہم اہل، دیانتدار اور بے لوث نمائندے منتخب کریں وزیر اعلیٰ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانوں اور پٹوارخانوں میں صوبے کے کسی بھی شہری خصوصاً غریب اور کمزور لوگوں سے کوئی زور زیادتی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس میں پیرپیائی اور ڈاگئی کے معززین پر مشتمل نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیں صوبائی وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پر ویز خٹک نے اپنے خطاب میں صوبے میں عوامی خدمات کے نظام کی درستگی ، کرپشن کے خاتمے، محکموں میں اصلاحات اور صوبے میں حقیقی تبدیلی کے لئے دیگر اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ صوبے کے نوجوانوں نے ملک کا موازنہ دیگر ترقی یافتہ ممالک سے کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان کے تبدیلی کے وژن کو سمجھااور اس تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے لیکن افسوس کہ بعض لوگ تبدیلی کے معنوں سے آشنا نہیں ہیں اور اسی لئے وہ پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بنانے کی کوششیں کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم پلوں اور سٹرکوں کی تعمیر کی روایتی تبدیلی کے لئے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کر کے درست کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں تاکہ سڑکوں ، پلوں اور دیگر ضروریات کے لئے عوام حکمرانوں کے محتاج نہ ہوں بلکہ یہ ضروریات انہیں ایک مستعد نظام اور نچلی سطح پر عوامی اختیارات سے میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی نے رشوت وسفارش کے خاتمے اور سکولوں ، ہسپتالوں سمیت عوامی خدمات کے تمام شعبوں کی حالت پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر رہے ہیں اور ہم نے کئی شعبوں میں اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ وہ رشوت اور بددیانتی کوحرام سمجھتے ہیں اور یہ حرام ان کے گھر میں نہ کبھی داخل ہوا ہے اور انشاء اللہ نہ آئندہ داخل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں بھی کوئی وزیر ایسا نہیں جس کے خلاف رشوت لینے یاطلب کرنے کی شکایت آئی ہو۔ ہم میں اور ہم سے پہلی حکومتوں میں فرق ہی رشوت، بدعنوانی ، اقربا پروری اور دیگر براےؤں کا ہے ۔ ہم نے نہ صرف خود کو ان لعنتوں سے دور رکھا ہے بلکہ نئے نظام کے ذریعے ان کے ہمیشہ کیلئے خاتمے کے اقدامات بھی کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور تھانوں کے خلاف شکایات بہت کم ہو چکی ہیں پشاور اور مردان کے بعد اب نوشہرہ سمیت صوبے کے تین اضلاع میں محکمہ مال کا نظام بھی اسی سال کمپیوٹرائزڈکر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تھانے پولیس، پٹوارخانے اور ہسپتال وغیرہ عوام کی خدمت کے لئے ہیں ایسا نظام وصغ کیا جا رہا ہے کہ یہ تما م ادارے عوام کے تابع ہو جائیں اور عام لوگوں کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔ وزیرا علیٰ نے بتایا کہ نوشہرہ میں ایک میڈیکل کالج اور 350بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال قائم کیا جائے گا انہوں نے وفود کے اراکین سے کہا کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے اپنے علاقوں میں صرف اہل اور دیانتدار امیدوارں کو سامنے لائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی کو نسلوں کو بے پناہ اختیارات اور مالی وسائل حاصل ہوں گے اور ان کو نسلوں کوبڑے بڑے منصوبے بھی خود ہی مکمل کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :