قومی نیٹ بال چمپئن سندھ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے بغیراسپورٹس کٹ و ٹریک سوٹ کے 25 مارچ کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:18

قومی نیٹ بال چمپئن سندھ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے بغیراسپورٹس کٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپیلکس اسلام آباد28 مارچ سے ہونے والی چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 2015 کے لئیے سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم 25 مارچ کو روانہ ہوگی ۔ اس موقع پر سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجاز الحق نے بتایا کہ گذشتہ قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں سندھ کی ٹیم کے قومی چیمپین بننے کے بعد چیف سیکرٹری حکومت سندھ نے متعدد بار اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندھ کو قومی چیمپین ٹیم کے لئیے کیش ایوارڈ اور اعزازات بھی دینے کی ہدایت کی لیکن چیف سیکرٹری حکومت سندھ کے احکامات کو اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندھ نے ہو ا میں اڑا دیا اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کر نے اور تیاری کے لئیے کئی بار درخواست دی لیکن کسی قسم کی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کی خوایتن نیٹ بال ٹیم کی تیاریاں بھی متاثر ہوئیں اور چیمپین ٹیم مناسب اسپورٹس کٹ نہ ہونے کے وجہ سے بغیر ٹریک سوٹ وکٹ کے اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جو صوبہ سندھ کے لئیے نہ مناسب اور شرمندگی کا باعث ہو گی اس چیمپین شپ میں پاکستان آرمی ، واپڈا،ہائر ایجوکیش کمیشن، پولیس، ریلوے، نیوی، ائر فورس، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ جناب سید قائم علی شاہ اور چیف سیکرٹری حکومت سندھ جناب صدیق میمن سے دراخوست ہے کہ اس نا روا رویہ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی من مانیوں کا نوٹس لے جس کی وجہ سے صوبہ سندھ کی عزت پر حر ف آتا ہے اور کڑوروں روپے کا اسپورٹس فنڈ ہونے کے باوجود سندھ کے کھلاڑیوں کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ اسپورٹس کا فنڈ صرف کاغذی کاروائیوں میں خرچ ہو رہا ہے اور کھلاڑی اور اسپورٹس ایسوسی ایشنز اس سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کھیلوں کا معیار زوال پزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :