برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں متعین ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ
جمعہ 20 مارچ 2015 21:37
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں متعین ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ گلین ایٹکیسن نے جمعہ کے روز ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ کیا، جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایوان کے سینئر نائب صدر خورشید اعظم شمسی، سابق صدر شکیل احمد مختار، محمد رفیق ڈوسانی، رُکنِ مجلسِ انتظامیہ محترمہ حجاب اختر کھوسو، عرفان صمد ، محمد خالد کاکیزئی اور سیکریٹری اسرار حسین بھٹی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔
برطانوی سفارتکار نے اپنے خیر سگالی و تعارفی دورے کے دوران ایوان سے معاشی و کاروباری ماحول پر آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر محترمہ حجاب اختر کھوسو نے معزز مہمان کو سندھ کی روایتی رِلّی کا تحفہ پیش کیاجبکہ خورشید اعظم شمسی نے ایوان کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔(جاری ہے)
محترمہ گلین ایٹکیسن نے ایوان سے ملاقات میں تبادلہءِ خیالات اور باہمی دلچسپی کے اُمور کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سے یورپ کو برآمدات میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں مزید اضافے کی توقعات کی جارہی ہیں اورشکیل احمد مختار نے مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاری اور دونوں اقوام کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔
سینئر نائب صدرِ ایوان نے ایوان میں آمد پر غیر ملکی سفارتکار کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.