آرام باغ صالح مسجد دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کے مالک کو پولیس نے تلاش کرلیا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:52

آرام باغ صالح مسجد دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کے مالک کو پولیس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آرام باغ تھانے کی حدود برہانی اسپتال کے قریب صالح مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک لیاقت کو پولیس نے تلاش کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت نے دو ماہ پہلے موٹر سائیکل اکبر روڈ پر فروخت کی تھی تاہم موٹر سائیکل خریدنے والے شخص نے جعلی شناختی کارڈ دیا تھا۔ پولیس نے لیاقت کے تعاون سے تفتیش کا عمل تیز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :