وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے 23مارچ کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 22:25

وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے 23مارچ کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے 23مارچ کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔جس کے بعدوفاقی و صوبائی ادارے3یوم کے لئے بند ہو گئے۔ تاہم ضلعی حکومت اور اس کے زیر اثر کام کرنے والے ادارے آج ہفتہ کو کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی و صوبائی ادارے آج ہفتہ اور کل اتوار کو ہفتہ وار دو تعطیلات کے باعث بند رہیں گے تو 23مارچ سوموار کو یوم قرار داد پاکستان کے سلسلے میں سالانہ تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔ تاہم لاہور سمیت پنجاب بھر میں ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں،ہسپتالوں، ریسکیو1122، پولیس فورس کو (آج)ہفتے کو تعطیل نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :