ملکی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کرام اورمختلف مذاہب کے اکابرین کو اپنا کردارادا کرنا ہے‘موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات میں گفتگو
جمعہ 20 مارچ 2015 23:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک کی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے ، یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں اور ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ وہ جمعہ کووفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقا اورترقی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔(جاری ہے)
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں اور ادارے ایک صفحے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کرام اورمختلف مذاہب کے اکابرین کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہائی موثر اقدامات کیے ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد سے ہی ملک سے دہشتگردی،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.