ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی دھاندلی میں مبینہ طور پر کردار کے حوالے سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بارے 80صفحات پر مشتمل ابتدائی ریکرڈ مرتب کرلیا، آج عدالت جمع کرائے جانے کا امکان

جمعہ 20 مارچ 2015 23:45

ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی دھاندلی میں مبینہ طور پر کردار کے حوالے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی دھاندلی میں مبینہ طور پر کردار کے حوالے سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بارے 80صفحات پر مشتمل ابتدائی ریکرڈ مرتب کرلیا جو آج ہفتہ کو عدالت جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔ ریکارڈ میں بعض ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی بھی حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان نے سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعویٰ کو منطقی انجام تک پہنچانے کی حتمی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے تحت ابتدائی ریکارڈ جو 80صفحات پر مشتمل ہیں تیار کرلیا گیا ہے جو آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریکارڈ میں بعض ایسی دستاویزات بھی ہیں جو دعویٰ میں ایک اہم موڑ لاسکتی ہیں واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کے دعوے کی سماعت آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر کرینگے