نیو زی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے کیوی بلے باز بن گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:39

نیو زی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے کیوی بلے باز ..
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ون ڈے ڈبل سنچری سکور کر نے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے 5ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مارٹن گپٹل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 152گیندوں پر 21چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ اس سے پہلے بھی ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی گپٹل کا تھا جو انہوں نے 2013ء میں انگلینڈ کے خلاف بنا یا تھا ۔ گپٹل سے قبل ون ڈے کرکٹ روہت شرما 2جبکہ سچن ٹنڈولکر کرس گیل اور وریندر سہواگ 1،1مرتبہ ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :