بیٹنگ انداز سے لگ رہا تھا پاکستانی ٹیم جیتنا ہی نہیں چاہتی ‘رہی سہی کسر فیلڈنگ نے نکال دی ‘ وسیم اکرم

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:12

بیٹنگ انداز سے لگ رہا تھا پاکستانی ٹیم جیتنا ہی نہیں چاہتی ‘رہی سہی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کے بیٹنگ انداز سے لگ رہا تھا پاکستانی ٹیم جیتنا ہی نہیں چاہتی ‘رہی سہی کسر فیلڈنگ نے نکال دی ‘وہاب ریاض کو ضرور ٹیم کا حصہ رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستانی بلے بازوں کے پاس ایک حکمت عملی ہوتی تھی کہ انھوں نے میچ کے پہلے 30 اوورز تک 200 رنز اسکور کرنے ہیں اور آخری 10 اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرنا ہے جب مخالف ٹیم اس حکمت عملی کے خلاف جاتی تو پاکستانی بلے باز وہی ڈھیر ہوجاتے تھے تاہم پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے جلد وکٹین گوا دینے کے باعث یہ حکمت عملی کارآمد ثابت نہیں ہوپائی۔

پاکستانی بلے باز حارث کے آؤٹ ہونے پر وسیم اکرم نے کہا کہ ان سب کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل میں جیت کیلئے شریک نہیں ہوئے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر واہاب ریاض کی آسٹریلیاں کے خلاف بہترین بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاب میں کچھ خاص ہے، اے لازمی پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :