شعیب اختر کا پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن کار کر دگی پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:17

شعیب اختر کا پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن کار کر دگی پر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن کار کر دگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان کی غیر موجودگی میں وہاب ریاض کے ساتھ ایک فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ بناناچاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاکہ یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ تھی اور پاکستان کو اس پر 270 رنز اسکور کرنے چاہئے تھے تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن اس قدر ناپختہ ہے کہ وہ 50 اوورز بھی مکمل نہیں کھیل سکتی۔

انھوں ں نے پاکستانی ٹیم کو فاسٹ بولر عرفان کی انجری کے باعث میچ میں غیر موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرفان کی غیر موجودگی میں پاکستان کو واہاب ریاض کے ساتھ مزید ایک فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :