دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب رہی ‘ سارا ملبہ کرکٹرز پرنہ ڈالا جائے ‘راشد لطیف

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:20

دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہاہے کہ دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں عالمی کپ میں پاکستان کی بحیثیت مجموعی کارکردگی مناسب رہی ‘ سارا ملبہ کرکٹرز پرنہ ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہاکہ اب وقت آگیا کہ نظام میں تبدیلی لانے کی کو شش کی جائے، اسکے بغیرقومی کرکٹ کوبہتربنانا ممکن نہیں، انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آسٹریلیا کیخلاف ہماری بیٹنگ لائن کلک نہ کرسکی، وہاب ریاض نے مشکل حالات میں مرد آہن کا کردار ادا کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، راشد لطیف نے کہا کہ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی جیسے کرکٹرز مدتوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں ‘کپتان مصباح الحق نے اپنے دھیمے پن اور ٹھنڈے مزاج کی بدولت خودکو منوالیا۔

متعلقہ عنوان :