مہاراشٹر بال کمیشن نے پولیس کو اداکار شاہ رخ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:30

مہاراشٹر بال کمیشن نے پولیس کو اداکار شاہ رخ خان کے خلاف ایف آئی آر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) مہاراشٹر بال کمیشن نے پولیس کو اداکار شاہ رخ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ تقریباً تین سال پرانا ہے جب 16 مئی 2012 کو آئی پی ایل کرکٹ کے ایک مقابلے کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کا سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور انھوں نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کی تھی۔

(جاری ہے)

بال کمیشن نے بچوں کی موجودگی میں نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی جب یہ جھگڑا ہوا تھا اس موقع پر شاہ رخ خان کے بچے اور ان بچوں کے کچھ دوست بھی موجود تھے۔اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ بالی میں ان کے کچھ دوست اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔تاہم پولیس کی جانب سے اس پر اب تک کچھ نہیں کہا گیا ۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بچوں کے سامنے شاہ رخ خان پر وانکھیڑے اسٹیڈیم کے سیکورٹی کے ساتھ گالم گلوچ اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واقعے کے بعد ایسوسی ایشن نے شاہ رخ کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی تھی۔شاہ رخ خان آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :