ملک میں ہر جرم کیلئے مجھے ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے ،الطاف حسین

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:44

ملک میں ہر جرم کیلئے مجھے ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے ،الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ہر جرم کیلئے آج کل انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے کیا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار بھی وہ ہی ہیں؟ ، جماعت اسلامی کا کوئی کارکن پکڑا جائے تو مولانا مودودی کے گھر چھاپہ نہیں مارا جاتا ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ان کی بے گناہ بہن کے گھر پر دو بار چھاپہ مارا گیا ، جماعت اسلامی یا اے این پی کا کوئی کارکن پکڑا جائے تو مولانا مودودی یا ولی خان کے گھرپر چھاپہ نہیں مارا جاتا ، کئی جماعتوں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اپنے کارکنوں کو جماعت سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر جرم کیلئے آج کل انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے کیا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار بھی وہ ہی ہیں ۔ تاریخ میں پہلی بار پھانسی کے مجرم کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ۔