ورلڈ کپ 2015:نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی روایت برقرار رکھی
ہفتہ 21 مارچ 2015 12:45
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے چوتھے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ویسٹ پیک سٹیڈیم ، ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 393رنز بنا ئے ۔ اوپنر برینڈن میکولم محض 12رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ،ولیمسن نے 33جبکہ روس ٹیلر نے 42رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم اننگز کے اصل ہیرو مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے نیوز ی لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی ۔
گپٹل 163گیندو ں پر 24چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے 237رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جو ورلڈ کپ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے ۔(جاری ہے)
گرانٹ ایلیٹ نے 11گیندوں پر 27رنز بنا کر انکا اچھا ساتھ نبھایا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 3اور رسل نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 394رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازو ں نے8کے رن ریٹ سے رنز تو سکور کیے تاہم مسلسل گرتی وکٹوں کے باعث کالی آندھی کی پوری ٹیم 30.3اوورز میں 250رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 33گیندوں پر 8چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 61، جیسن ہولڈ 42،جونا تھن کارٹر 32اور مارلن سیمیولز 27رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، ٹم ساؤتھی اور ویٹوری نے 2،2اور جبکہ ملنے اور اینڈرسن نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔ مارٹن گپٹل کو شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 24مارچ کو آکلینڈ میں آمنے سامنے آئیں گیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا 26مارچ کو سڈنی میں ٹکرائیں گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.