متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے عسکری ونگ ختم کرنے چاہئیں، تمام جماعتوں کو سیاست میں مجرمانہ سرگرمیاں ختم کرنا ہونگی، سانحہ ماڈل ٹاوٴن ظلم اور بربریت تھا، حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن پر متفق ہونا خوش آئند ہے

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے عسکری ونگ ختم کرنے چاہئیں، تمام جماعتوں کو سیاست میں مجرمانہ سرگرمیاں ختم کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن ظلم اور بربریت تھا، حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن پر متفق ہونا خوش آئند ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگایا جا رہا، متحدہ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے نہ تو عسکری ونگ ہونے چاہیں نہ ہی انہیں کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونا چاہیے،، واک میں اراکین اسمبلی کے علاوہ طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔