سویا ہوا گاؤں

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:01

سویا ہوا گاؤں

قازقستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) قازقستان کے ایک گاؤں کلاچی کے رہائشی دوسال سے کبھی کبھار ہی اپنے گاؤں سے باہر آتے ہیں۔ سارا گاؤں اکثر سویا رہتا ہے۔ اس کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ایک ماہر کے مطابق یہ پراسرار بیماری پھیل بھی سکتی ہے۔ تاہم زیادہ ڈرنے کی بات اس لیے نہیں ہے کہ یہ گاؤں قازقستان کے دور دراز کے علاقے میں ہے۔

(جاری ہے)

اس گاؤں کے تمام لوگ ایک ہی طرح کی بیماری کی شکایت کرتے ہیں، سب کا یہی کہنا ہے کہ انہیں چکر آتے ہیں، کمزوری ہے، وغیرہ وغیرہ ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بیماری یورینیم کی اُن کانوں سے نکلنے والی ریڈون گیس سے ہو سکتی ہے جنہیں روس نے بنایا تھا۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ گیس کافی بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ تاہم ایک سیدھی سادھی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ تمام گاؤں والے ہی سستی کے مارے ہوں۔