Live Updates

نواز شریف لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں، پی ٹی آئی اور حکومت میں اتفاق پر خوش ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:59

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں ، تقریر لکھتا کوئی اور پڑھتا کوئی اور ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بجلی بحران میں مبتلا کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ نواز شریف کا ہے، عزیر بلوچ سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے کسی بیان سے قیادت یا پارٹی کمزور نہیں ہو گی عزیر چلوچ ایک کرمنل ہے جس کے خلاف آپریشن سندھ حکومت نے شروع کیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی قیام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات